اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ترک وزیر انصاف "بکیر یوزداغ" نے کہا ہے کہ گرفتار شدگان کا تعلق، گولن فاؤنڈیشن کے سربراہ فتح اللہ گولن کے حامیوں سے ہے کہ جسے حکومت ترکی ، ناکام فوجی بغاوت کا ذمہ دار قرار دیتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ناکام فوجی بغاوت میں ملوث چار ہزار کے قریب لوگوں کا تعاقب کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چھبیس ہزار افراد کو تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا ہے مگر ان کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔
ترکی کے وزیر انصاف نے کہا کہ ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے مجموعی طور پر بیاسی ہزارافراد سے باز پرس کی گئی ہے۔اس رپورٹ کے مطابق ترکی میں پندرہ جولائی کو ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے فوج، عدلیہ ، پولیس، محکمہ تعلیم اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے ہزاروں ملازمین کو برطرف، معطل اور گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ترکی کے اس اقدام پر اس کے مغربی اتحادیوں نے بھی سخت برھمی کا اظہار کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169